روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری، سینکڑوں پناہ کی تلاش میں سمندر کا شکار

05 ستمبر 2017 (14:26)

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔سیکڑوں مسلمان کشتیوں کے ذریعے بدھ بھکشو¿ں کے مظالم سے فرار ہونے کے دوران سمندر میں ڈوب گئے۔ میانمار میں ایک منصوبے کے تحت روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی برسوں سے جاری ہے۔ صوبہ رخائن میں ہزاروں مسلمانوں کے گھر جلا دیئے گئے۔ ظلم جبرسے بچنے کیلئے سیکڑوں مسلمان کشتیوں میں سمندر کے راستے رخائن سے فرار ہوئے۔سمندر کی بے رحم لہریں سیکڑوں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نگل گئیں۔پانچ لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلادیش کے کیمپوں میں موجود ہیں۔ ہزاروں بنگلادیش کی سرحد پر جانے کے انتظار میں ہیں لیکن بنگلادیش کی فوج انہیں داخل ہونے نہیں دے رہی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل, اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس میانمار حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے اور انہیں شہری تسلیم کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔