میانمار میں 2دھماکے،فائرنگ،خاتون سمیت متعدد روہنگیا مسلمان زخمی

05 ستمبر 2017 (13:35)
میانمار میں 2دھماکے،فائرنگ،خاتون سمیت متعدد روہنگیا مسلمان زخمی

میانمار میں دو دھماکوں اور فائرنگ میں خاتون سمیت متعدد روہنگیا مسلمان زخمی ہوگئے۔ مسلمانوں پر تشدد کے خلاف انڈونیشیا کے وزیر خارجہ میانمار پہنچ گئے۔ چیچنیا اور دیگر ممالک میں احتجاج بھی ہوا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دو دھماکے بنگلادیش کی سرحد کے قریب پچاس میٹر دور میانمار کی سرحدی حدود میں ہوئے۔ بنگلادیشی فوجی کے مطابق دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔ اس وقت نوے ہزار روہنگیا مسلمان سرحد پر موجود تھے۔ زخمی خاتون اور کچھ مسلمانوں کو بنگلادیش جانے دیا گیا۔ اس سے پہلے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ میانمار پہنچے اور میانمار حکام سے ملاقات میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کا مطالبہ کیا۔