اسلام آباد : پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس شروع

05 ستمبر 2017 (11:36)

مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے.کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال اور امریکہ کی افغان جنوبی ایشیا پالیسی سمیت خطے کی صورتحال اور رونما ہونے والی تبدیلیوں پر غور کیا گیا. وزیراعظم اختتامی سیشن کی صدارت کریں گے۔منگل سے پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہوگئی.وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ جس میں شرکاء خارجہ پالیسی سے متعلق اہم معاملات پر غور کرر ہے ہیں .کانفرنس کے شرکا جغرافیائی سیاسی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں خارجہ پالیسی کی اہمیت اور اس میں مزید بہتری کے امکانات پر غور کرر ہے ہیں۔آئندہ دو روز بھی کانفرنس میں پاکستان کے ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں قومی پالیسی سمیت یورپی و مسلم ممالک،بالخصوص دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔کانفرنس میں اگلے دو روز بھی امریکہ، روس ،چین ،ایران ،بھارت ،افغانستان سمیت سعودی عرب، یو اے ای ،قطر اور خلیجی ملکوں میں تعینات سفیرشرکت کریں گے ۔