عمران سیاستدان نہیں بن سکتے،احسن اقبال

05 ستمبر 2017

شکرگڑھ (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست (صفحہ 9بقیہ 5)
کیا جانیں وہ کرکٹ کے بہترین کوچ تو بن سکتے ہیں سیاستدان نہیں، ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں جنکی بدولت ملک میں امن و امان قائم ہوا سڑکوں کے جال بچھائے گئے ہیں جس سے تعلیم عام اور کسان کو بہت زیادہ سہولت ملے گی۔ قصبہ بستان افغاناںسے نورکوٹ سڑک کی افتتاحی تقریب اور جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک سے دہشت گردی، بیروزگاری، مہنگائی کے خاتمہ کے لئے بھرپور اقدامات میں مصروف ہے۔ کنٹینر کی سیاست کرنے والے ملک دشمن عناصر ملک کو ترقی پر نہیں دیکھ سکتے۔