شریف فیملی اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس پر سوں دائر ہونگے

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو(نیب)نے شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز کی منظوری کے لیے نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چھ ستمبر کواسلام(صفحہ 9بقیہ 6)
آباد میں طلب کرلیا گیا ہے،چاروں ریفرنسز منظوری کے بعد سات ستمبر کونیب عدالتوں میں دائر کر دئیے جائیں گے ۔ شریف خاندان کے خلاف تین جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس کی منظوری دی جائے گی ۔نیب ذرائع کے مطابق اجلاس میںشریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز کی منظوری ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف ، حسن نواز ، حسین نواز اور مریم نواز کیخلاف پارک لین ، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دائر کیا جائے گا ۔ دو ریفرنسز راولپنڈی جبکہ دولاہور کی احتساب عدالتوں میں دائر کیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںپراسیکیوٹر جنرل ، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ، ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کوبھی طلب کرلیا گیاہے ۔ نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کی جانب سے بھجوائے گئے چاروں ریفرنسز منظوری کے بعد سات ستمبر کوکونیب عدالتوں میں دائر کر دئیے جائیں گے۔