.اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہو گی

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں متعین پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس آج منگل کے روز سے یہاں شروع ہو رہی ہے۔ شرکاء کانفرنس خارجہ پالیسی کے(صفحہ 9بقیہ 10)
شعبہ میں ملک کو درپیش چیلنجوں اور خارجہ پالیسی کے دیگر امور سے پر غور کریں گے۔کانفرنس کے شرکاء جغرافیائی سیاسی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں خارجہ پالیسی کی اہمیت اور اس میں مزید بہتری کیلئے دستیاب امکانات پر غور کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کانفرنس کی تیسری نشست کی صدارت کریں گے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ اجلاس کے ورکنگ سیشن کی صدارت کریں گی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...