عام انتخابات اور اس سے پہلے مخالفین کو بڑے سرپرائز دیں گے‘ زرداری

05 ستمبر 2017

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ پیپلز پارٹی کے شریک(صفحہ 9بقیہ 16)
چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اور اس سے پہلے مخالفین کو بڑے سرپرائز دیں گے۔2013ء کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف سازش ہوئی جمہوریت کے لئے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا۔ اس بار الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اور ہر حلقے میں ووٹ کے لئے جنگ لڑیں گے اور نتائج سامنے آنے تک پولنگ اسٹیشنز سے نہیں ہٹیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وزیر نثار کھوڑو‘ سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔