حجاج کرام کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن کل سے شروع ہو گا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کے لئے فلائٹ آپریشن(صفحہ 9بقیہ 17)
6ستمبر سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کے لئے فلائیٹ آپریشن 6ستمبر سے شروع ہوگا ، پہلے دن 9پروازوں سے 1945حجاج وطن واپس پہنچیں گے۔ حجاج کرام کو 5 لیٹر زمزم متعلقہ ایئر لائن فراہم کرے گی، حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے فلائیٹ آپریشن 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔