راولپنڈی پولیس نے 6ملزمان دھرلئے، منشیات اور اسلحہ برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتارکرلیا تھانہ ویسٹریج پولیس نے اصغر سے110گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے سعید سے2بوتل شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے رحیم سے10لیٹر شراب ،طارق سے10لیٹر شراب ،عبدالوحید سے پستول30بور معہ11روند، تھانہ ویسٹریج پولیس نے پستول 30بور برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ۔