اڈیالہ جیل میں ڈکیتی کیس کے قیدی کی خود کشی کی کوشش

05 ستمبر 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اڈیالہ جیل میں ڈکیتی کیس کے حوالاتی نے گلے میں ازار بند سے خود کشی کی کوشش کی جس کے خلاف تھانہ بیرونی میں اقدام خود کشی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرادیا گیا پولیس کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اسلام نے بتایا کہ تھانہ سول لائن اور تھانہ ائرپورٹ کے ڈکیتی کیسوں کے ملزم اویس محمود عرف لمبا ہمیں پہلے بھی اپنے ناجائز مطالبات منوانے کیلئے بلیک میل کرتیا ہے اس نے بیرک میں ازار بند گلے میں ڈال کر خود کشی کی کوشش کی ہے ۔