سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے گوالمنڈی میں صفائی کا جائزہ لیا

05 ستمبر 2017

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر صائمہ شاہ ، ایڈیشنل ایگزیکٹوآفیسر رانا رمیز، چیف سینٹری انسپکٹروارث بھٹی اور سینٹری انسپکٹرنجیب پیر زادہ نے عید کے دوسرے دن گوالمنڈی کا دوہ کیا اور صفائی کے کام کا از خود جائزہ لیا۔ اس موقع پر رئیلٹی ویلفئیر آرگنائزیشن گوالمنڈی کے عہدیداران عثمان اصغر ، محمد یونس، محمد ایوب،ممبر کنٹونمنٹ بورڈ محمد شفیق، انجمن تاجراں گوالمنڈی کے جنرل سیکرٹری حاجی امین، چئیرمین زکوۃ کمیٹی شیخ محمداقبال، اصلاحی کمیٹی کے چئیرمین شیخ احمد علی ، ن لیگ کی ورکر مسز ملک ممتاز، سماجی کارکن شہزاد علی گوہر اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔