آئی جی اسلام آباد خالد خٹک دو روز کی رخصت پر چلے گئے

05 ستمبر 2017

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد خالد خٹک دو روز کی چھٹی پر چلے گئے ڈی آئی جی آپریشنز میر ویس نیاز کوس پر لندن چلے گئے اے آئی جی سپیشل برانچ کیپٹن (ر) الیاس چھٹی لے کر لندن میں ہیں ڈی آئی جی سیکیورٹی ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور ایس ایس پی آپریشنز حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب میں ہیں ایس پی صدر ڈویژن حسن اقبال تین ماہ کے کورس پر ہیں آئی جی ، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کے رخصت پر جانے کے بعد ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد ان عہدوں پر بھی بطور قائممقام ڈیوٹی دے رہے ہیں ۔