غیر قانونی کھالیں اکٹھی کرنے سری پائے جلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون 41 ملزمان گرفتار

05 ستمبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے عید قربان کے دوران پہلے دو دنوں میں غیر قانونی اور بلا جواز قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے اور آلائشیں جلانے والے دس افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ سری پائے اور دوسری آلائشیں شہر کے مختلف علاقوں میں جلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرکے 31 افراد کو گرفتار کرلیا تھانہ وارث خان اور تھانہ بنی کے علاقے سے سب سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ۔تھانہ رتہ امرال پولیس نے مشتاقسے10کھالیں ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عرفان سے 15عدد کھالیں، تھانہ مری پولیس نے یاسر سے05عدد کھالیں ،آصف سے 4عدد کھالیں ، تھانہ بنی پولیس نے ندیم ،قیصر ،تھانہ وارث خان پولیس نے رمضان ، شہباز،شہبازلحق کو چھوٹی بڑی کھالیں اکٹھی کرتے ہوئے قابو کر لیا جبکہ جانوروں کی آلائشیں جلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بنی پولیس نے شمس، ایاز، اکبر، عمران ، فیصل ، ریاض ،عمران،عارف، شاہد ،حبیب، حکیم، غلام علی ، شیروز ، اللہ دتہ ، ندیم ،قیصر ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عبدالقیوم ،لیاقت، ساجن، مرزا، تھانہ آر اے بازار پولیس نے نوید ،عمیر،ساجد، تھانہ ریس کورس پولیس نے صغیر،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ثناء اللہ ،تھانہ نیوٹائون پولیس نے انور ،تھانہ صادق آباد پولیس نے خلیل،ساجد ، عمران ، عرفان،تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے امین راشدکو گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں ۔