محکمہ صحت کا عید کے تیسرے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سپرے

05 ستمبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ صحت راولپنڈی نے عید کے تیسرے روز شہر کے مختلف علاقوںمیں ڈینگی سپرے کیا یہ ڈینگی سپرے ہر یوسی میں کیا گیا تاکہ عید کے دوران بارشوں کے بعد ڈینگی لاروا کی افزائش ناممکن بنائی جا سکے چیف ایگریکٹو افسر ہیلتھ ڈاکٹر فیاض بٹ کی نگرانی میں ڈینگی سپرے کیا گیا اس دوران دھواں اٹھنے سے گھروں میں موجود شہرہ گھبرا گئے کہ دھواں کہاں سے آگیا ہے جبکہ ڈینگی سپرے کی مشینوں کی گونج سے بچے ڈینگی سپرے کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ رہے ۔