ویگن میں بٹھاکر مسافروں کو لوٹنے والے گینگ کے 4 ملزمان گرفتار

05 ستمبر 2017

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی ،ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی میں لوگوں کو بطور سواری بٹھا کر لوٹنے والے گینگ کے چار ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 1400 سعودی ریال،50 ہزار روپے پاکستان کرنسی،پرس وغیرہ اور وارداتوںمیں استعمال ہونے والی ٹویوٹا ہائی ایس جعلی نمبر پلیٹس برآمدکرلئے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگرانی ٹیم نے ملزمان میں سید علیم شاہ عرف طوطی شاہ سکنہ میرا آبادی اسلام آباد،طاہر محمود ولد محمد حسین سکنہ میر ا آبادی اسلام آباد،عمیر مراد ولد محمد رمضان سکنہ میرا آبادی اسلام آباد اور سجاد حسین عرف فوجی سکنہ جاگیر آغا ہاشم شاہ ضلع خیر پور سند ھ شامل ہیں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ آبپارہ کے دو مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جبکہ اسی نوعیت کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کی بابت تھانوں سے پڑتال ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔