سات سالہ بچہ پتنگ اڑاتے ہوئے بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق

05 ستمبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں عید کے دوسرے روز زیر تعمیر مکان پر پتنگ اڑانے کے دوران پائوں کو ٹھوکر لگنے سے سات سالہ بچہ چھت کے قریب واقع بجلی کے تاروں کے ساتھ الجھنے سے جاں بحق ہوگیا محیب نامی بچہ پتنگ اڑانے کیلئے زیر تعمیر مکان کی چھت پر گیا گڈہ اڑانے کے دوران اسے ٹھوکر لگی مکان کی چھت سے ملحق بجلی کے کھمبے کی تاروں سے وہ جا الجھا جس سے اسے شدید کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے بجے کو بعد ازاں اس کے ورثاء تدفین کیلئے آبائی علاقے مظفر آباد لے گئے ۔