عیدالضحٰی پر سیکورٹی انتظامات پر پولیس، رینجرز، ایف سی افسروں، اہلکاروں کو شاباش

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد خالد خٹک نے عید الاضحٰی کے مو قع پر سیکو ر ٹی انتظامات میں شامل پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ پولیس اور معاونت میں شریک دیگر اداروں کی کوشش اور محنت سے شہر میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیامجھے امیدہے کہ آنے والے وقتوں میں بھی اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان شہریو ںکے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے آئی جی عید کی نماز کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیوٹی دینے والے اسلام آباد پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے سیکیورٹی اداروں کے افسران و جوانوں سے عید ملے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں عید پر ڈیوٹی دینے والے ملازمین کے لئے بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی جی اسلام آباد،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آبادمیر ویس نیاز،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد بن اشرف کے علاوہ دیگر افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔اسی طرح ریسکیو 15 ،ٹریفک دفتر،سکیورٹی ڈویژن،سپیشل برانچ اور تمام تھانہ جات میں بھی عید کے بڑے کھانوں کا اہتمام کیا گیا آئی جی اسلام آباد نے اپنے پیغام میں کہا کہ کہ انہیں فخر ہے کہ افسران و جوان اس خوشی کے موقع پر اپنے گھروں سے دور رہ کر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے چوکس کھڑے ہیںتمام ونگز کے آپس میں بہترین کوارڈی نیشن کی وجہ سے شہر میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔ ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد عیدکی نما زکے بعد افسران و جو انو ں سے ملے ۔ ایس ایس پی ٹریفک نماز عید کے بعد پکٹس پر جا کر جو انو ں سے عید ملے۔ اس خوشی کے مو قع پر بہتر ین فرائض سرانجا م دینے پر جو انو ں کی حو صلہ افزائی کی ۔ زونل ایس پی اپنے ایریا میں جو انو ں سے پکٹس او ر تھا نو ں میں جا کر جو انو ں سے عید ملے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ مجھے اپنے افسران و جو انو ں پر فخر ہے اسلام آباد پولیس کے جوان شہر یوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اسلام آباد پولیس نے عید الاضحٰی پر ضلع بھر کی سیکیورٹی کے لئے ایک جامع سیکیورٹی پلان تر تیب دیاتھاجس کے مطا بق ضلع بھر کی مسا جد ،اما م با ر گا ہو ں او کھلے مقاما ت پر 2500پولیس افسران وجو انو ں کی ڈیو ٹیا ںلگا ئی گئی تھیں اور تمام سکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کرتے رہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...