تعویز نکالنے کا جھانسہ دیکر شہری سے 16 لاکھ کا سونا اینٹھ لیامزدوروں کی تنخواہ سمیت کار غائیب

05 ستمبر 2017

راولپنڈی۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تعویز نکالنے کا جھانسہ دیکر شہری سے16 لاکھ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا مزدوروں کی تنخواہ کی رقم سمیت کار بھی غائب کر لی گئی قربانی کا جانور خریدنے جانے والے کی کار چو لے گئے تھانہ صدر بیرونی کو محمد حفیظ نے بتایا کہ میں گوجر خان کا رہائشی ہوں اور سوزوکی گاڑی چلاتا ہوں مجھے ایک شخص نے فون کیا کہ تمہارے گھر میں تعویز ختم کرنے ہیں وہ رات میرے گھر رہا اور صبح کے وقت مجھے کہا کہ اب تمہارے گھر سے تعیزوں کا اثر ختم ہوگیا ہے اب یہ دریائے سواں میں پھینکنے ہیں اپنے گھر سے سونا ساتھ لے لو میں نے16 لاکھ روپے کا سونا ساتھ رکھ لیا جب سواں پہنچے تو اس نے مجھے کہا کہ جائو اب تعویز دریا میں پھینک آئو میں جب واپس آیا تو وہ شخص گاڑی سے غائب تھا پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ وہ سونا بھی ساتھ لے گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تھانہ ترنول کو عقیل الرحمٰن نے بتایا کہ سنگجانی میں میری مون گرینائیڈ کے نام سے فیکٹری ہے میرا ملازم عاطف میری کلٹس کار نمبرAJ - 447 لے کر غائب ہوگیا جس میں مزدوروں کی تنخواہ کی رقم دو لاکھ روپے بھی موجود تھی تھانہ شہزاد ٹائون کوعدنان قادر نے بتایا کہ ترامڑی چوک میں واقع منڈی میں وہ قربانی کا جانور خریدنے گیا واپس آیا تو دیکھا میری مہران کار نمبرLED - 6736 چوری ہوگئی ہے۔