ضلع راولپنڈی میں صحت و صفائی کا اعلیٰ معیار یقینی بنایا جارہا ہے، طلعت محمود گوندل
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)قائم مقام کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر راولپنڈی سے اب تک مجموعی طور پر 647.16 ٹن سالڈ ویسٹ اٹھا لیا گیا ہے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا سٹاف متحرک ہے اور ہنگامی بنیادوںپر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جمع کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی سے 448.14گوجر خان سے 170.32 ، کلرسیداںسے 28.7 مری سے 48.45 اور ٹیکسلا سے 75.15سالڈ ویسٹ اٹھایا گیا ہےاور مختلف اداروں کے ساتھ مل کر راولپنڈی اور دیگر اضلاع میں صحت و صفائی کا اعلی معیار یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تما م کارکنان جانفشانی سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں،انتظامیہ کے افسران بھی اپنے علاقوںمیں سالڈ ویسٹ اٹھائے جانے کے آپریشن کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔طلعت محمود گوندل نے کہاکہ راولپنڈ ی کے گنجان آباد علاقوں اور تنگ گلیوں سے بھی سالڈ ویسٹ اٹھایا جا رہا ہے جس کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے عید الاضحی کے موقع پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں 8 نمبر چونگی ، چراہ روڈ، صادق آباد ، سکستھ روڈ ، سیدپور روڈ، سیٹلائٹ ٹاون ، کری روڈ ، چاہ سلطان، جامع مسجد ، خیابان سرسید کا دورہ کرکے سالڈ ویسٹ لفٹنگ اور صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔