برما ٹاؤن میں فائرنگ سے دکاندار زخمی

05 ستمبر 2017

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ کھنہ کے علاقے برما ٹائون میں فائرنگ سے دکاندار زخمی ہوگیا پولیس کو قیصر محمود نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں عرفان اور بسم اللہ کے ساتھ دکان بند کرکے کھڑا تھا کہ پانچ افراد آئے پہلے میرے دوست کو ٹکر ماری پھر فائرنگ کردی جس سے مدعی زخمی ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔