یوم دفاع پاکستان ، 6ستمبر کیلئے ٹریفک پلان جاری

05 ستمبر 2017

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی ٹریفک پولیس نے چھ ستمبر کویوم دفاع پاکستان کے موقع پرمنعقدہ خصوصی پروگرا م کے دوران شہریوں کی سہولت کیلئے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے دن 2بجے سے تا اختتام پروگرام مال روڈ ٹی اینڈ ٹی چوک تا شالیمار چوک)،کشمیر روڈ ٹی اینڈ ٹی چوک تا چونگی نمبر 22،تمیزالدین روڈ پی سی ہوٹل ٹرن تا سی ایس ڈی سی ایس ڈی، طفیل روڈ اور جی ایچ کیوگیٹ نمبر 3تاچونگی نمبر  ، افتخار جنجوعہ روڈ یونیورسٹی چوک نزد ای ایم ای میس تا جی ایچ کیو تک اور مسعود اختر کیانی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بند رہیں گی بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر24جونیئر ٹریفک وارڈنز،396 وارڈن افسران ،18 انسپکٹرز اور سات ڈی ایس پی صاحبان کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام کے دوران جہاں سے ٹریفک کو روکا جائے گا وہاں سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا اس دوران شالیمار چوک سے پشاور روڈ اور صدر جانے والی ٹریفک ون وے پر بینک روڈ ٹرن مال روڈ بھجوائی جائے گی جو براستہ بینک روڈ ایم ایچ چوک جا ئے گی اسی طرح حیدر روڈ ٹرن سے تمام آنے اور جانے والی ٹریفک حیدر روڈ سے گزرے گی جبکہ ایم ایچ چوک سے کچہری چوک جانے والی ٹریفک ریلوے روڈ، کامران مارکیٹ اور مریڑ چوک کی طرف سے جا ئے گی انہوں نے بتایا کہ ٹرانزٹ کیمپ سے کوئی ٹریفک رومی پارک کی طرف نہیں جا سکے گی اسی طرح ریلوے روڈ پر میٹر و پول سے ملٹری اکائونٹس تک ون وے ٹریفک چلائی جائے گی جبکہ ملٹری اکائونٹس سے کوئی بھی ٹریفک ریلوے روڈ پر نہیں جا سکے گی انہوں نے بتایا کہ چونگی نمبر 22سے کوئی بھی ٹریفک ایف ڈبلیو او چوک یا سی ایم ایچ کی طرف نہ جا سکے گی بلکہ تمام ٹریفک متبادل راستوں آدڑہ روڈ کی طرف سے جائے گی مریڑ چوک سے ٹی ایم چوک جانے والی ٹریفک کو لاثانیہ یوٹرن سے سیف اللہ لودھی روڈ پر ڈرائیورٹ کیا جائے گا انہوںنے بتایا کہ لالکڑتی اور انڈس روڈ کی طرف سے کوئی بھی ٹریفک تمیز الدین روڈ کی طرف نہ آ سکے گی جبکہ کاریں اور موٹر سائیکل کانونٹ سکول چوک سے جانب تمیز الدین روڈ ، فیملی وارڈ چوک ، سی ایم ایچ اور ڈھیری حسن آباد کی طرف جا سکیں گی چیف ٹریفک آفیسر یوسف علی شاہد نے بتایا کہ بینک روڈ ٹرن مری روڈ سے کوئی گاڑی شالیمار چوک کی طرف نہیں جا سکے گی۔