ڈھوک رتہ سے مضر صحت آئل بنانے کیلئے جمع 15ٹن ویسٹ برآمد

05 ستمبر 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) راولپنڈی عارف رحیم نے ڈھوک رتہ امرال کے علاقے میلاد نگر میں قربانی کے جانوروں کی آنتڑیوں اور دیگر ویسٹ سے مضر صحت گھی اور آئل بنانے کے لئے جمع کیا گیا 15 ٹن ویسٹ قبضے میں لے کر ملزمان کو گرفتا ر کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید کے روز رات نو بجے کے قریب شہرمیں صفائی کی صورت حال کے جائزہ کے لئے دورے کے دوران رتہ امرال کے علاقے میں ایک شخص کی طرف سے انتڑیوں کے لگائےگئے ڈمپ کو دیکھ کر پولیس اسٹیشن رتہ امرال کو صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کر ایک شخص نے اسے گھی اور آئل نکالنے کے لئے جمع کیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کے عملے س انتڑیوں کا ڈھیر قبضے میں لینے کے بعدگودام کو سربہ مہر کر دیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔