ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی نبیلہ ملک نے عید کے دوسرے روز راولپنڈی کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے دوران انسداد ڈینگی کی ان ڈور اور آوٹ ڈور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صادق آباد کے علاقے یونین کونسل 24 میں چیئرمین یونین کونسل راجہ ، خلیل، یو سی انچارج عثمان منیر، سینٹرل پٹرول ثوبیہ اشرف اور فرح جبیں کے ہمراہ متعدد گلیوں اور محلوں میں کئی گھروں میں ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا اور یونین کونسل 24 میں ایک رہاشی کے گھرکی ان ڈور ڈینگی سرولنس کی جو اس سے قبل گھر کے ان ڈور وزٹ سے انکاری تھے۔ انہوںنے اس موقع پر کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے میں ڈینگی کی روک تھام کی کاوشیں بھر پور انداز میں جاری ہیں اور عید کے موقع پر بھی افسران اور عملے کے اراکین گھر گھر جا کر ڈینگی سے بچاو کی حفاظتی تدابیر سے شہریوں کو آگاہ کر رہے ہیں اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نبیلہ ملک نے کہا ڈینگی کی روک تھام انسانی زندگیاں بچانے سے منسلک ہے اور اس سلسلے میں فرائض سے غفلت برتنے والوںسے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مجسٹریٹ کالونی کے علاقے میں یونین کونسل25 کے عملے کی غیر حاضر ی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل اور محکمہ صحت کی واضح ہدایات کے باوجود عید کے موقع پر انسداد ڈینگی کی ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے والوںکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔