ییلو کیب کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار سگے بھائی جاں بحق

05 ستمبر 2017

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ ترنول کے علاقے فتح جنگ روڈ پر ییلو کیب کی ٹکر لگنے سے دو موٹر سائیکل سوار سگے بھائی جاں بحق ہوگئے پولیس کو محمد ریاض نے بتایا کہ مدعی کے بیٹے نعمان شہزاد اور محمد رضوان اپلائیڈ فار موٹر سائیکل پر راولپنڈی دوست کو ملنے کے بعد واپس گھر آ رہے تھے کہ فتح جنگ روڈ پر ییلو کیب ٹیکسی کی ٹکر سے دونوں جاں بحق ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔