ورلڈ کپ فیفا: ایران کے بعد جاپان نے بھی روس کا ٹکٹ حاصل کر لیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) فیفا ورلڈکپ 2018 کوالیفائنگ سیریز ایشیئن زون کے ایک اہم میچ میں ایشیئن پاور جاپان نے آسٹریلیا کو2-0 گول سے شکست دیکر ایران کے بعد عالمی کپ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ گروپ بی کے سلسلے میں جاپان نے اپنے ہوم گراﺅنڈ پر مہمان ٹیم آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد قابو کیا اور مطلوبہ پوائنٹس مکمل کرکے روس کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔ جاپان کی جانب سے 41 ویں منٹ پر توکوما اور82 ویں منٹ پر یوسی کی نے گول کئے اس گروپ میں یہ جاپان کی یہ چھٹی کامیابی ہے ۔اس طرح جاپان نے 20 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں اول پوزیشن حاصل کرکے عالمی کپ میں جگہ بنالی۔ سعودی عرب اور آسٹریلیا16,16 پوائنٹس کے ساتھ دوم اور سوم ٹیم کی حیثیت سے فیورٹ ہیں۔ اس گروپ سے عرب امارات‘ عراق اور تھائی لینڈ کی چھٹی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب گروپ اے میں شام نے قطر کو 3-1 گول سے شکست دیکر کوالیفائی کرنے کی امید برقرار رکھی۔شام نے قطر کو ایک فٹبال میچ میں 3-1 سے اہم ترین شکست دے کر اس امکان کو زندہ رکھا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر جائیں۔عمر خربین نے دونوں ہاف میں ایک ایک گول کیا اور محمود المواس نے اضافی وقت میں ایک اور گول کیا۔ اس کامیابی کے بعد شام اپنے گروپ کی درجہ بندی میں ازبکستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔اس گروپ کی دو بہترین ٹیمیں خودکار طریقے سے روس کے 2018 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیں گی اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ایک پلے آف میچ کھیلنا پڑے گا۔قطر کی شکست کا مطاب یہ ہے کہ وہ اب 2018 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکیں گے اور 2022 میں میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ پہلی بار ورلڈ کپ کھیلیں گے۔شام اب گروپ کی فاتح ایران سے تہران میں اس گروپ کا فائنل میچ منگل کو کھیلیں گے۔اگر شام اس گروپ میں دوسرے درجے پر آ جاتا ہے تو وہ جنوبی کوریا اور ازبکستان کے میچ کے نتیجے کی بنیاد پر خودکار طریقے سے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔جنوبی کوریا کی ٹیم جمعرات کو ایران کے خلاف کسی گول کے بغیر میچ برابر کر سکی ہے اور اگر ان کی آخری میچ میں شکست ہوئی اور شام ایران کو ہرا پایا تو یہ 1982 سے اب تک پہلا موقع ہوگا کہ جنوبی کوریا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے۔یاد رہے کہ اس گروپ میں چین بھی تیسری پوزیشن پر آ سکتا ہے اگر وہ قطر کو شکست دے دیں اور دیگر کچھ میچز میں مخصوص نتائج آ جائیں۔دوسری جانب جاپان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر اپنے مسلسل چھٹے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔دوسری جانب شمالی امریکن زون سے میکسیکو نے بھی عالمی کپ 2018ءمیں جگہ بنا لی۔ میکسیکو نے ایک گروپ کے ساتویں میچ میں پانامہ کو صفر ایک گول سے شکست دی اور 5 فتوحات کے ساتھ 17 پوائنٹس کے ساتھ روس کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔ میچ کا واحد گول میکسیکو کی جانب سےلوزانو نے 53 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ اس طرح میکسیکو شمالی امریکن زون سے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ جنوبی امریکن زون سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم برازیل نے اپنے 15 ویں میچ میں ایکواڈور کو 2-0 گول سے شکست دے کر تین مزید پوائنٹس حاصل کئے۔ برازیل کی جانب سے دونوں گول دوسرے ہاف میں پالیانو اور فلپی نے بنائے۔ اس گروپ میں دو بار کی عالمی چیمپئن ارجنٹینا اپنے 15 ویں میچ میں بھی فتح سے محروم رہوی۔ یوروگوائے نے ارجنٹینا کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے برابر کیا۔ اس طرح ارجنٹینا کی ٹیم مزید مشکلات میں گھر گئی ہے اب ارجنٹینا کو کوالیفائی کرنے کےلئے اپنے گروپ کے باقی میچز میں فتح لازمی حاصل کرنا ہو گی۔ فی الحال ارجنٹینا 23 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ ارجنٹینا کے باقی حریفوں میں وینزویلا‘ پیرو اور ایکواڈور شامل ہیں۔