ٹی 20گلوبل لیگ ¾شاہ رخ خان کی ٹیم میں کرس گیل شامل

05 ستمبر 2017

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے ٹی 20گلوبل لیگ میں اپنی ٹیم کیپ ٹاون نائٹ رائڈرز کےلئے کرس گیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ٹی20 گلوبل لیگ کا پہلا میچ 3 نومبر کو کھیلا جائےگاجبکہ گلوبل لیگ میں جہاں پاکستانی اسٹارزسمیت دنیا بھر کے کرکٹرز چمکیں گے وہیں ویسٹ انڈین کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔کیپ ٹاون نائٹ رائڈرز لیگ کا اوپننگ میچ کھیلے گی تاہم ٹی20 گلوبل لیگ میں 57 میچز کھیلے جائیں گے ۔