سیرینا ولیمز کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

05 ستمبر 2017

فلوریڈا(این این آئی) مشہور امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز اور ریڈٹ کے شریک بانی الیکسی اوہانین کے ہاں فلوریڈا کے ہسپتال میں بیٹی کی پیدائش ہوئی، سیرینا اور ان کے شوہر کی جانب سے ابھی تک بچی کی پیدائش کی تصدیق تو نہیں کی تاہم سیرینا کے کوچ پیٹرک موراتغلو نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سیرینا کو بچی کی پیدائش پر مبارک باد دی۔دوسری جانب مشہور رافیل نڈال نے ٹوئٹر پر سیرینا کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔