بولر رومان رئیس 6ستمبر کو دولہا بنیں گے
لاہور (این این آئی)پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر رومان رئیس 6 ستمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائینگے۔ ان کی شریک حیات کا نام عائشہ ہے۔ 25 سالہ رومان رئیس 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی ان کی شادی والدین کی پسند سے ہو رہی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں وہاب ریاض کے زخمی ہو نے کے بعد اسکواڈ کا حصہ بننے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر نے کارڈف میں 14 جون 2017ءکو اولین ون ڈے انڑنیشنل میں انگلینڈ کے الیکس ہیلز اور لیام پلنکٹ کی وکٹیں حاصل کیں۔رومان رئیس پاکستان کے لئے دو ٹی 20بھی کھیل چکے ہیں جبکہ پاکستان سوپر لیگ میں رومان رئیس اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی20میچوں کےلئے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں بھی رومان رئیس کا نام شامل ہے۔