عامرخان کا پاکستان میں باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان

05 ستمبر 2017

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ لیگ اسی سال کرانے کا علان کر دیا جس میں فرنچائز بیسڈ ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور نیا ٹیلنٹ متعارف کرانے کےلئے باکسنگ لیگ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔عامر خان نے اسے ’سپر باکسنگ لیگ‘ کا نام دیا ہے اور توقع ہے کہ یہ اس سال دسمبر میں منعقد کی جائے گی جس میں فرنچائز کی طرز پر مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔ عامر خان کے مطابق ’سپر باکسنگ لیگ‘ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں 8 کھلاڑی شامل ہوں گے۔پاکستان باکسنگ لیگ میں ملتان ¾اسلام آباد ¾ فیصل آباد، کوئٹہ ¾ کراچی ¾پشاور ¾سیالکوٹ اور لاہور کی ٹیمیں شامل ہوں گی جس میں مقامی باکسرز اپنے فن میں مہارت دکھانے کے ساتھ بین الاقوامی سطح کی باکسنگ کے گر سیکھ سیکھ سکیں گے۔