داﺅد خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسد شفیق اور شہریار غنی کی سنچریاں

05 ستمبر 2017

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کے سی سی اے زون چھ داﺅد خان میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے تیموریہ اسپورٹس کو 175رنز سے، گولڈن جیم خانہ نے سن کرکٹ کلب کو تین وکٹوں سے، ناردرن جیم خانہ نے پاپوش نگر کرکٹ کلب کو آ ٹھ وکٹوں سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان کرکٹ کلب کے اسد شفیق اور شہر یار غنی کی شاندار سنچریوں دانش عزیز کی تباہ کن باﺅلنگ گولڈن جیم خانہ کے تقدس علی کی نصف سنچری اصغر علی اور عمر دراز راﺅ کی عمدہ باﺅلنگ ناردرن جیم خانہ کے بہادر علی کی ناقابل شکست نصف سنچری نے اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی میں نمایاںکردار ادا کیا ۔پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے چار وکٹوں کے نقصان پر 340رنز بنائے۔ اسد شفیق نے نو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے سنچری 132رنز شہریار غنی نے نو چوکوں اور چارچھکوں کی مدد سے ناقابل شکست سنچری 105رنزفضل سبحان نے 46رنز بنائے۔ سید ارسلان مسعود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تیموریہ اسپورٹس165رنز بنا سکی۔ فیضان خان باری 79،سید ارسلان مسعود نے 26رنز بنائے اسد شفیق ، دانش عزیز نے تین تین اور عدنان کلیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میںسن کرکٹ کلب 148رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ خواجہ محمد نافع 22،محمد وقار8 3،عارف شاہ نے 23رنز بنائے اصغر علی نے چار عمر دراز راﺅ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔مطلوبہ اسکور گولڈن جیم خانہ نے سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ تقدس علی نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 81رنزعنائیت خان نے 20رنز بنائے خواجہ محمد حفیظ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ لوائی کرکٹ اسٹیڈیم نیا ناظم آباد پر تیسرے میچ میں پاپوش نگر کرکٹ کلب 104رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ کامران سلیم 27، اسامہ یعقوب 26،حماد جاوید 21رنز ہی ڈبل فیگر حاصل کر سکے توحید برکی نے تین وکٹیں بدر قریشی اور بخرین خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ مطلوبہ اسکور ناردرن جیم خانہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا بہادر علی نے آٹھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 62رنز کی اننگز کھیلی ۔