لیثرر لیگس‘ شاہ سیون‘ اورنگی فاکس‘محسن گیلانی ‘ ایف سی اے پی ایس کی کامیابی

05 ستمبر 2017

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیثرر لیگس کے سیزن 2کے دوسرے راو¿نڈ میں کراچی کے 2گراو¿نڈز پر 19میچز کھیلے گئے۔ ڈی ایچ اے راحت پر شاہ سیون نے باتھ آئس لینڈ کیخلاف 5-0کی فتح حاصل کی۔ اورنگی فاکس نے ایف سی پی ای سی ایچ ایس کو 4-1سے ٹھکانے لگایا۔ عذیر نے 2بابر اور ریاض نے ایک ایک ناکام سائیڈ کا واحد گول محمود نے بنایا۔بروٹل ہاکس کو ہسکول پیٹرولیم لمیٹڈ پر الیکس راڈریگروزکے فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0کی برتری حاصل ہوئی۔ آو¿ٹ کاسٹ نے کلیم ایف سی کو 2-0سے مات دی۔ سنی سیموئیل اور شیرون نے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔ایف سی اے پی ایس نے فین ٹامس ایف سی کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی اور 10-0کی ہزیمت سے دوچار کیا۔حماد اور سمیع نے ہیٹ ٹرک اسکور کیں جبکہ سیف اور اسامہ نے 2,2 گول کئے۔ریڈڈیولیز نے جوگا بونیٹو کو قاسم کے واحد گول کی بدولت شکست سے دوچار کیا۔ کنک آف اکیڈمی عثمان کے فیصلہ کن گول کی مدد سے ککرز کو 1-0سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔محسن گیلانی نے این گیوگوکو 3-0سے مات دی۔ فاتح ٹیم کے وسیم نے پنالٹی کک جبکہ شہباز نواز اور عذیر خان نے فیلڈ گول اسکور کئے۔کے ڈی اے ایف سی کو فٹسال ایف سی پر پوائنٹس میچ میں 5-0کی سبقت حاصل ہوئی۔ نیوکراچی نیشنل اور فاطمہ ایف سی مقررہ وقت میں گیند کو جال میں داخل نہ کرسکیں۔سکسٹین اسٹار فٹبال گراو¿نڈ پر فینکس ایف سی نے خان ایٹ ایف سی کو 2-0سے ناکام کیا۔ فاتح ٹیم کیلئے طحہ محمود اور شایان قاضی نے گول بنائے۔آل اسٹار کو گلشن ایف سی پر پوائنٹس میچ میں 5-0کی کامیابی حاصل ہوئی۔آر ایف یونائیٹڈ بھی جی بی ٹائیگر پر پوائنٹس میچ میں 5-0کی فتح حاصل ہوئی۔زیم ایف سی اور دی وائی کنگس کے مابین مقابلہ 0-0کی برابری پر ختم ہوا۔حیدری نائٹس نے اسٹنگ اسٹار کو باآسانی 6-0کی شکست دی۔نجم شیخ اور فارس عباس نے ہیٹ ٹرکس بنائیں۔ریڈ ڈریگن یونائیڈ کو ایف سی واریئرز کیخلاف پوائنٹس میچ میں 5-0کی کامیابی حاصل ہوئی۔میٹلیکس ایف سی نے ہارون ایف سی کو 1-0سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کیلئے فیصلہ کن گول شانی نے اسکور کیا۔ٹائیگرین یونائیٹڈ نے سید اسپورٹس کیخلاف پوائنٹس میچ مین 5-0سے فتح اپنےنام کی۔