شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کا الزام ،رونی پر فرد جرم عائد

05 ستمبر 2017

لندن (این این آئی)مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کے الزام میں انگلش قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان وین ر±ونی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔برطانوی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ایورٹن کے اسٹرائیکر وین رونی کو یکم ستمبر کی رات دو بجے ان کے گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ 31 سالہ اسٹار کو 18 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ 119گول کرنے والے کھلاڑی رونی نے گزشتہ ہفتے ہی بین الاقوامی فٹ بال کو خیرباد کہا تھا۔رونی 13 برس تک انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ایورٹن ایف سی نامی اس کلب کا حصہ بن چکے ہیں، جہاں سے انہوں نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا تھا۔