ماریہ شیراپووا یو ایس اوپن سے باہر

05 ستمبر 2017

لندن (این این آئی)پابندی کے بعد پہلا گرینڈ سلم یو ایس اوپن کھیلنے والی روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا چوتھے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔پر ی کوارٹر فائنل میں لیٹویا کی انستاسیا نے شیراپووا کو پانچ سات چھ چار اور چھ دو سے شکست دے دی۔ماریہ شراپوا کو یو ایس اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری ملی لیکن کامیابی کا سفر پری کواٹر فائنل سے آگے نہ بڑھ سکا ۔چوتھے راﺅنڈ میں وہ لٹویا کی انستاسیا سیویسٹوا نے سات پانچ ، چھ چار اور چھ دو سے شکست کھاگئیں۔