6ریڈ ورلڈکپ‘ محمد سجاد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست

05 ستمبر 2017

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری6 ریڈ ورلڈکپ کے ابتدائی راﺅنڈ کے ایک یکطرفہ مقابلے میں ویلز کے کوئیسٹ ریان ڈے نے پاکستان کے محمد سجاد کو5-0 فریم سے شکست دی۔ عالمی کپ کا آغاز پیر کی شام کو ہوا۔ پاکستان کے نامور کوئیسٹ محمد سجاد اپنے حریف کے خلاف مزاحمت نہ کرسکے۔ پہلے اور پانچویں فریم میں سجاد نے اپنے حریف کے خلاف بالترتیب 28 اور 27 پوائنٹس اسکور کئے تاہم وہ دوسرے تیسرے اور چوتھے فریم میں ایک بھی پوائنٹ حاصل نہ کرسکے۔ لیگ بنیاد پر جاری اس ایونٹ میں محمد سجاد مزید2میچز کھیلے گا۔