عید قربان پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا بھانڈا پھوٹ گیا

05 ستمبر 2017

کاہنہ(نامہ نگار) عید قربان کے موقع پرLWMC کی طرف سے الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے بہترین انتظام کا بھانڈا پھوٹ گیا گلی محلوں میں الائشوں کے ڈھیر علاقہ بدبو سے بھر گیا الائشوں اور کھالوں کی بدبو سے اٹھنے والے تعفن سے سانس لینا بھی دشوار ہو گیا۔ گلی محلوں بازاروں گجومتہ، شالیمار ٹاﺅن، کاچھا روڈ، فیروز پور روڈ، دھوپ سڑی، پرانا کاہنہ، شہزادہ گاﺅں ودیگر علاقوں میں الائشوں اور کھالوں کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن سے شہریوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ،شہریوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کاچھا روڈ پر کھالوں کو نمک لگانے کا کام دھڑا دھڑ جاری ہے جس سے پورے علاقے میں بدبو پھیلی ہوئی ہے کاچھا روڈ سے گزرنا محال ہو چکا ہے،شہریوں نے مقامی انتظامیہ کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔