جشن آزادی ایتھلیٹکس میٹ حیدرآباد اور منظم انداز میں منعقد کی گئی، پرویز احمد شیخ

05 ستمبر 2017

حیدرآباد( نامہ نگار)جشن آزادی ایتھلیٹکس میٹ حیدرآباد اور منظم انداز میں منعقد کی گئی جس کے لیئے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ارشاد علی مخدوم,آرگنائزنگ سیکریٹری سید محمد ندیم, ٹیکنیکل اور انتظامی کمیٹی کے ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن و اسپورٹس آرگنائزر و میٹ کے آفیشل پرویز احمد شیخ نے مین اور وومین مقابلوں کی اختتامی تقریب کے بعد آفیشلز اور ایتھلیٹس سے بات چیت میں کیا۔انہوں نے اس ضمن میں محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ کی جانب سے ہر اہم موقعوں پر کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے کامیاب ٹیموں کو مبارکباد پیش کی. انہوں نے اپنے ساتھ ایونٹ میں ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دینے پر سلیم واسطی, جمیلہ باری, محمد شفیق, محمد نواز, نثار احمد اور دیگر کی تعریف کی کہ جنکی بدولت کامیاب مقابلوں کا انعقاد ممکن ہوا. انہوں نے آرگنائزنگ سیکریٹری سید محمد ندیم, مظہر خاصخیلی, محمد فیضان, کمپیئرنگ کے فرائض انجام دینے والے یاسین شیخ اور کمیٹی کے دیگر ممبران اور خصوصی طور پر شرکت کرنے والی مختلف ٹیموں کے آفیشلز عائشہ رزاق آرائیں, قرات العین, صدف خان, اور دیگر کی کاوشوں کی تعریف کی.