فیروزوالا:2 سرکاری ٹیوب ویل خراب شہری صاف پانی کو ترس گئے
فیروزوالا (خصوصی نامہ نگار) دو سرکاری ٹیوب ویل خراب ہونے کے باعث جیا موسی شاہدرہ حبیب پارک، عنایت پارک میں عید عے دوسرے روز پینے کا پانی سارا دن غائب رہا، شہری پانی کو ترس گئے۔ واسا، ارکان اسمبلی نے شہریوں کی شکایت پر توجہ نہ دی۔ شہریوں نے واسا کے رویہ پر احتجاج کیا اور وزیراعلی سے مطالبہ کیا کہ ایس ڈی او واسا شاہدرہ کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور پانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔