جیاموسی اور گردونواح میں ویسٹ بیگز تقسیم نہ ہو سکے، ایم سی کے کیمپ بھی خالی پڑے رہے

05 ستمبر 2017

فیروزوالا (خصوصی نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ جیا موسی، مسلم کالونی کے کوٹ عنایت اور قاسم پارک میں عیدالاضحی کے موقع پر ویسٹ بیگز تقسیم نہ ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایم سی کی طرف سے لگائے جانے والے کیمپ خالی پڑے رہے عملہ سے شہری بیگز حاصل کرنے پر لڑائی جھگڑے کرتے رہے۔