تحریک لبیک یارسول اللہ کی مرکزی شوری کی تشکیل کا آغاز

05 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہپاکستان کی مرکزی شوری کی تشکیل کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس میں آزاد کشمیر بھر سے ایک سو نامور پیران طریقت ،مفتیان کرام ،شیوخ الحدیث ،دانشور اور قانونی ماہرین شامل ہوںگے۔ قائدتحریک ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے مدینہ منورہ مسجد نبوی شریف میں تین ارکان شوری کی نامزدگی کے ساتھ اس مرحلے کا آغاز کیا۔ خواجہ غلام رسول توگیروی، مفتی حبیب نقشبندی، پیر محمد علی شاہ کے رکن شوری ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔