حیدرآباد ریجن انڈر19ٹیم کے 15کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
حیدرآباد(نامہ نگار)حیدرآباد ریجن انڈر19کرکٹ ٹیم کے 15کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ناموں کا اعلان، پی سی بی کے تحت 6ستمبر سے شروع ہونے والے قومی سہ روزہ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ 2017-18کیلئے حیدرآباد ریجن کے صدر میر سلیمان تالپور نے حیدرآباد ریجن انڈر19ٹیم کے 15کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، ایونٹ میں حیدرآباد ریجن انڈر19کی قیادت محمد سلیمان کریں گے جبکہ عزیر جعفری نائب کپتان ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں سعد خان، محمد فیصل، حارث یونس، نعمان خلجی، سعود جعفری، محمد حسنین، محمد مقصود، نعمان اکبر، رضاا لحسن، محمد اعزاز، حسن علی، عرفان اخلاق اور مجاہد علی شامل ہیں، حیدرآباد انڈر19ٹیم کے کوچ طاہر محمود جبکہ شکیل قریشی ٹیم کے منیجر ہونگے، سہہ روزہ ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں گروپ Aمیں چھ تاآٹھ ستمبر نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں حیدرآباد انڈر19اور پنڈی ریجن انڈر19ٹیم کے مابین مقابلہ ہوگا، میچ کے امپائر آفتاب گیلانی، راشد خان، میچ ریفری علی گوہر جبکہ اسکورر عارف مجید عارف ہونگے۔