عید قربان دکھی انسانیت سے اظہار یکجہتی کا درس دیتی ہے: علامہ ابتسام الٰہی ظہیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام مینار پاکستان گراو¿نڈ میں نماز عید ناظم اعلی جمعیت اہلحدیث علامہ ابتسام الہی ظہیر کی امامت میں ادا کی گئی ۔ عید اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ عید قربان ہمیں دکھی انسانیت سے یکجہتی اظہار کا بھی درس دیتی ہے ۔برما ،کشمیر اور فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کیے قتل عام پر چپ رہنا بہت بڑا المیہ ہے ۔