حکم خداوندی ہو تو وضاحتیں نہیں پوچھی جاتیں: علامہ نیاز نقوی

05 ستمبر 2017

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ سنت ابراہیمی اطاعت خداوندی کی بہترین مثال ہے۔ آج کئی لوگ نماز پنجگانہ اور ان کی رکعتوں تک کے بارے میں وضاحتیں پوچھتے ہیں۔ جبکہ حضرت اسمٰعیل علیہ السلام نے کم سنی میں اپنی قربانی کے بارے پوچھا تک نہیں ۔حکم خداوندی ہو تو وضاحتیں پوچھنا اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی روح کے خلاف ہے۔