جمعیت علما اسلام (س) کا ضمنی انتخاب میںتحریک انصاف کی حمایت کا اعلان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام (س) نے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ جے یو آئی سین کے سرپرست مولانااجمل قادری نے خطبہ عید الاضحی کے موقع پر یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہیں تو عیدالاضحی اور فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران اپنے اتحاد، جذبہ ایثار اور قربانی کو پورا سال اپنی زندگیوں میں لا کر عالم اسلام اور امت مسلمہ کی ترقی کا باعث بن سکتے ہیں لیکن اس کے لئے انفرادی اصلاح اور تبدیلی اولین شرط ہے۔