جماعت اسلامی عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے: ضیا الدین انصاری

05 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے این اے 120سے نامز د امید وار ضیا الدین انصاری نے کہا ہے کہ عوام کرپٹ اور مفاد پرستی کی سیاست کرنے والے سیاستدانوں کو پہچان چکی ہے جنہوں نے مسلسل عوام کے حقو ق پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔جماعت اسلامی حلقہ این اے 120کے لوگوں کے حقو ق کی جنگ لڑ رہی ہے اور کامیاب ہو کر عوام کے حقو ق چوروں اور لیٹروں سے چھین کر لوگ تک منتقل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انتخابی دفتر میں سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ذکر اللہ مجاہد ، امیر العظیم، حافظ سلمان بٹ ، چوہدر ی محموالاحد ، شاہد نوید ملک ، سید احسان اللہ وقاص ، خالد احمد بٹ و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔