ن لیگ کو ووٹ دینا کسی بددیانت کی بیعت کرنے کے مترادف ہے: پیپلزپارٹی
لاہور (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دینا کسی بد دیانت کی بیعت کرنے کے مترادف ہے۔ وہ گزشتہ روز این اے 120 میں انتخابی جلسے میں خطاب کر رہے تھے۔ جلسے سے عزیز الرحمن چن‘ چودھری اسلم گل نے بھی خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے مطالبہ کیا ہے کہ حلقے میں پولنگ کے وقت فوج تعینات کی جائے۔ نوازشریف مالی اور عمران خان اخلاقی طور پر کرپٹ ہیں۔