17ستمبر کو غیرجمہوری قوتوں کو عوام کا فیصلہ ماننا پڑے گا: پرویزملک

05 ستمبر 2017

لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام 17ستمبر کو سازش کی سیاست کرنے والوں،مہرہ بننے والوں کو بتا دیں گے عوام کا فیصلہ نواز شریف ہے او رغیر جمہور ی قوتوں کو عوا م کا فیصلہ ماننا پڑے گا،انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ این اے120کے ووٹر17ستمبر کو جمہوریت کی بقا کے لئے باہر نکلیں۔، سی پیک کو ووٹ دیں، ملک کی ترقی کو ووٹ ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں ایک طرف حلقے کے عوام کے ساتھ جینے اور مرنے والے کھڑے ہیں جبکہ دوسری طرف ووٹ تو لاہور سے مانگنے والے اور باہر جا کر لاہور کی ترقی کو گالیاں دینے والے کھڑ ے ہیں۔