انتخابی دفتر پر (ن) لیگی گلو بٹوں کا حملہ قابل مذمت ہے :عبدالعلیم خا ن، شاہد صدیق

05 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ این اے 120 میں دن دہاڑے ہونے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ سب کو علم ہے کہ نواز لیگ نے گلو بٹوں کی رسیاں کھول دی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سیاسی میدان سے بھاگ رہی ہے۔ ووٹ سے نہیں بدمعاشی سے (ن) لیگ کامیابی کے خواب دیکھ رہی ہے۔