کراچی میں تباہ کن بارشوں کے بعد پاک بحریہ کی شہریوں کو مدد کی فراہمی

05 ستمبر 2017

لاہور(خبر نگار) پاک بحریہ نے کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سٹی گورنمنٹ کراچی کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور تعاون اور مدد فراہم کی۔شہری انتظامیہ کی درخواست اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاللہ کی ہداےت پرپاک بحریہ نے کراچی سٹی گورنمنٹ ریسکیوکے ساتھ آپریشن کا فورا آغاز کیا۔ آپرےشن کے دوران پاکستان نےوی کے غوطہ خوروں نے کشتےوں کے ذرےعے سےنکڑوں خواتےن،بچوں اور بوڑھوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کےا۔