یونین کونسل 105 کے مکینوں کا عید پر صفائی انتظامات پر حکومت کو خراج تحسین ورکروں میں نقد انعاما ت تقسیم
لاہور (پ ر) یونین کونسل 105 کے مکینوں نے عیدقربان پر بہترین صفائی انتظامات پر عملہ صفائی کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔ مکینوں نے پنجاب حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ اہل علاقہ رانا عمران کونسلر میاں حفیظ‘ اسد رانا‘ رانا نعمان‘ رانا عباس ساجد‘ محمد رضوان کوآرڈینیٹر نے ایل ڈبلیو ایم سی اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔