طالبہ کااعزاز
لاہور (پ ر) دی پنجاب گرلز ہائی سکول جوہر ٹاﺅن کی رمشا منصور نے جماعت نہم میں 489 نمبر حاصل کئے اور سکینڈری بورڈ لاہور میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ رمشا منصور نے کہا مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کروں گی آل پاکستان سکینڈری سکول ہیڈماسٹرز فیڈریشن کے مرکزی صدر امیر الدین خان نے مبارکباد دی ہے۔